نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے گو ہیڈ مل گیا، جولائی یا اگست میں آنیکا امکان

ہم نیوز  |  Jun 23, 2023

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گو ہیڈ دے دیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں وطن واپس کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ دبئی جا رہے ہیں جہاں وہ قیام کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف دبئی سے سعودی عرب بھی جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف علاج کیلئے 19 نومبر 2019 کو برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی کہا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اگست میں وطن واپسی ہو جائے گی۔

پنجاب یونیورسٹی نے نواز شریف کو بی اے کی نئی ڈگری جاری کردی

ہم نیوز اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More