عازمین حج کیلئے بڑی سہولت، پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس کا آغاز کردیا

ہم نیوز  |  Jun 23, 2023

عازمین حج کی سہولت کے لئے پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس شروع کی گئی ہے۔

روایتی ٹرانسپورٹ سروس کے علاوہ عازمین حج کی سہولت کی خاطر رواں سال حج کے موقع پر خود کار ڈرائیونگ بس سروس متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ گاڑیاں خود کار طریقے سے چلنے والی شٹل بس سروس کے تجربے کا حصہ ہیں، جدید طریقے سے چلنے والی یہ گاڑیاں پہلی بار ضیوف الرحمان کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ہے۔

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ انسان ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم خرچ بھی ہے۔

مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خود کار ڈرائیونگ بس میں 11 افراد کیلئے سیٹیں نصب ہیں اور یہ بس چھ گھنٹے تک ایک چارج سے چل سکتی ہے۔

🕋 | لأول مرة.. #الهيئة_العامة_للنقل_TGA تطلق حافلات ذاتية القيادة لتسهيل تنقل ضيوف الرحمن في حج 1444هـ.#بسلام_آمنين pic.twitter.com/0OdKC3QM8V

— الهيئة العامة للنقل | TGA (@Saudi_TGA) June 21, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More