مودی کی تقریر، بائیڈن کی پارٹی کے ارکان کا بائیکاٹ

ہم نیوز  |  Jun 23, 2023

واشنگٹن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کا جوبائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے 6 ارکان نے بائیکاٹ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے 6 ارکان نے بھارتی وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کے 6 ارکان نے ایک روز قبل ہی مودی کی تقریر کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی تاریخ ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیر جمہوری اقدامات، مذہبی اقلیتوں کو ہدف بنانے اور آزادی صحافت پر پابندی میں ملوث رہی ہے اور یہ سب ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مودی کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے والوں میں مشی گن کی مسلم رکن کانگریس رشیدہ طلیب، منی سوٹا کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر، میزوری کی رکن کانگریس کُوری بش، پنسلوینیا کی رکن کانگریس سمرلی، نیویارک کی رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹز اور نیویارک ہی کے رکن کانگریس جمال باؤمین شامل تھے۔

کانگریس کی رکن کارٹز کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کانگریس کی جانب سے انتہائی احترام کی علامت ہوتا ہے لیکن انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والوں کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More