واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی کی حکومت بھارت میں مقیم نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی تو بھارت کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے یہ بات مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کی بابت دریافت کیا گیا۔
Just sat down for an exclusive w/ President @BarackObama in Athens to discuss the future of democracy, at home & abroad. I asked how the US should engage with autocracies. Watch his response.
Our interview and a conversation with 3 Obama Foundation leaders airs 10pET on @CNN. pic.twitter.com/vREoV62Rp5
— Christiane Amanpour (@amanpour) June 22, 2023
سابق صدر بارک اوبامہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو مشورہ دیا کہ وہ مودی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھارت میں آباد مسلم اقلیتوں کے تحفظ کا مسئلہ اٹھائیں، بھارت ہندو اکثریت والا ملک ہے۔
بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، پولیس کا بدترین تشدد
ایک سوال کے جواب میں سابق امریکی صدر نے واضح طور پر کہا اگر میں نریندر مودی سے ملتا تو یہ دلیل دیتا کہ اگر وہ بھارت کی نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کریں گے تو بھارت کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ ہے۔
بھارت، مسلمان شہری پر تشدد، ہندو مذہب کا نعرہ لگوانیوالے ملزمان گرفتار
بارک اوبامہ نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ بڑے پیمانے پر داخلی اختلافات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ یہ نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ بھارتی ہندوؤں کے مفاد کے بھی خلاف ہوگا۔