سعودی عرب میں فضائی ٹیکسی کی کامیاب آزمائش

ہم نیوز  |  Jun 22, 2023

ریاض: سعودی عرب میں فضائی ٹیکسی کی کامیاب آزمائش کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوم نے متعلقہ عالمی ادارے سے فضائی ٹیکسی کا لائسنس حاصل کر لیا ہے اور اب سعودی عرب میں بھی فضائی ٹیکسی چلے گی۔

نیوم اور سعودی محکمہ شہری ہوا بازی کے تعاون سے فضائی ٹیکسی کا تجربہ ایک ہفتے تک جاری رہا۔

نیوم، سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (جاسا) اور شہری نقل و حرکت کی کمپنی وولوکاپٹر کے درمیان 18 ماہ کے تعاون کے بعد آزمائشی پرواز کا مرحلہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ 2021 میں نیوم اور وولوکاپٹر نے جدید فضائی نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ منصوبے کی بنیاد رکھی اور اس میں ثانی الذکر فریق کی طرف سے 19 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری شامل تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More