پیرس میں دھماکہ، 30 افراد زخمی

ہم نیوز  |  Jun 22, 2023

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دھماکے سے 30 افراد زخمی ہو گئے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ پیرس کی ایک عمارت میں ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث عمارت کا اگلا حصہ گر گیا جس کے ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ریسکیو کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت میں ہونے والا دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا تاہم سرکاری اداروں کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More