پاکستان اور چین کے درمیان فوجی تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے، جنرل ساحر شمشاد مرزا

ہم نیوز  |  Jun 21, 2023

بیجنگ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان فوجی تعلقات وقت کی ہر آزمائش میں پور اترے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں پاک چین دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی پاک چین دفاع سے متعلق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک کے دفاعی اورتربیتی شعبوں میں بھی اعلیٰ سطح کے تعاون میں بہتری آئی ہے، فریقین نے ہر طرح کے حالات میں اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دوہ چین میں چینی چیف آف جوائنٹ اسٹاف سے ملاقات میں دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان چین سے دوستی کو بڑی اہمیت دیتا ہے، چین سے دوستی پاکستانی عوام کے دلوں میں مضبوط جڑیں رکھتی ہے۔

چشمہ 5نیوکلیئر پاورپلانٹ، چینی کمپنی نے معاہدے میں 30ارب روپے کا ڈسکاؤنٹ دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورے میں چین کی اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More