جنہوں نے میری شادی کا کارڈ بنایا، بہت اچھا بنایا ہے، کرکٹر حارث رؤف

ہم نیوز  |  Jun 21, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی میرے ولیمے میں شریک ہوں گے، شاپنگ پر زیادہ فوکس نہیں، جو ملا وہ پہن لوں گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ کی تصویر پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کارڈ بنایا ہے، بہت اچھا بنایا ہے۔ بنانے والے کو چاہیے کہ اس کارڈ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جولائی کے ماہ میں زیادہ تر کھلاڑی سری لنکا دورے پر مصروف ہوں گے لیکن کھلاڑیوں کے سری لنکا جانے سے پہلے ہی ولیمے کی تقریب ہوجائے گی۔ اس حوالے سے کرکٹرز سے بات بھی ہوچکی ہے۔

قومی فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور اس کی مثال میں آپ کے سامنے ہوں۔ اس سطح پر جتنی محنت کریں گے وہی آپ کے کام آئے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا تھا۔ کارڈ کے مطابق حارث رؤف اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہن کو گھر لانے کیلئے بارات لے کر جائیں گے۔ وائرل کارڈ کے مطابق حارث رؤف کی بارات 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More