طالبان حکومت نے خواتین سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی

ہم نیوز  |  Jun 21, 2023

کابل: طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت نے خواتین کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے موجودہ افغان حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کی وسیع کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔

ترجمان امارت اسلامیہ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کے بارے میں احکامات شریعت کے مطابق ہیں اور امارات اسلامیہ کے احکام کی دنیا بھر میں مخالفت ان کے اسلام کے ساتھ مسائل کی وجہ سے ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اقوام متحدہ کی پوری رپورٹ افغانستان مخالف پروپیگنڈے پر مبنی ہے جبکہ اس کے برعکس افغانستان میں نافذ تمام قوانین اسلامی اور شریعت پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان انسانی حقوق رچرڈ بینیٹ نے افغانستان میں خواتین سے متعلق افغان حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی۔

رچرڈ بینیٹ نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف سنگین، منظم اور ادارہ جاتی امتیازی سلوک طالبان کے نظریئے اور حکمرانی کا مرکز ہے جو ان خدشات کو بھی جنم دیتا ہے کہ وہ صنفی امتیاز کے لیے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More