آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

میچ کے آخری دن آسٹریلوی بلے بازوں نے انگلینڈ کی نپی تلی بائولنگ کا دلیری سے سامنا کیا ۔

آسٹریلیا نے 282 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پیٹ کمنز اور نیتھن لائنزنے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

یاد رہے انگلینڈ نے پہلی اننگز 393رن پر ڈیکلیئر کردی تھی ،آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 386رن بنا کر آوٹ ہوئی۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 273رن بنا کر آوٹ ہوئی،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 282رن کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 28 جون سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن بھی ہے ، فائنل میں انہوں نے بھارت کو شکست دیکر یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More