اسلام آباد: یونان کشتی حادثہ کے 92 متاثرہ خاندانوں نے اب تک وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سے یونان کشتی حادثہ کے جن متاثرہ خاندانوں نے رابطہ قائم کیا ہے ان میں سے 51 کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سے اب تک لاہور سے تعلق رکھنے والے تین اور گجرات کے 38 متاثرہ خاندانوں نے بھی رابطہ قائم کیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اب تک 80 متاثرہ خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز بھی لیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یونان کشتی حادثہ کے بعد سے اب تک ایف آئی اے نے گوجرانوالہ، لاہور اور گجرات میں 24 مقدمات درج کیے ہیں جب کہ 19 انسانی اسمگلرز کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔