سونا فی تولہ 200 روپے سستا

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1951 ڈالر برقرار ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More