پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو ہر قسم کے کام سے روک دیا گیا

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا.

ہم نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو ہر قسم کے کام سے روک دیا گیاہے ۔

پی سی بی کے امور الیکشن کمشنر ایڈووکیٹ شہزاد رانا کے سپرد کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے جاتے جاتے بورڈ آف گورنرزکا تعین کرلیا۔

مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ہونےسےپہلے4ریجنزاور4ڈیپاٹمنٹس کوحتمی شکل دیدی گئی۔

ریجنز میں پشاور، لاہور، کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں۔

ڈیپاٹمنٹس میں ایس این جی پی ایل،سوئی سدرن گیس، کےآرایل اورواپڈاشامل ہیں۔

متعلقہ ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان بی او جی کا حصہ بنیں گی۔

پی سی بی کے اگلے چئیرمین ذکا اشرف ہی ہوں گے، احسان مزاری

بورڈآف گورنرزمیں وزیراعظم کی جانب سےنامزدذکااشرف اورمصطفی رمدےشامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More