سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا، دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیمیں کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24سے 28جولائی تک پنجہ آزمائی کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل11اور12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More