عامر سہیل نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے لیگل نوٹس بھیج دیا

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

عامر سہیل نے نجم سیٹھی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کو مزید کام کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا ہے، لیگل نوٹس کے متن کے مطابق موجودہ مینجمنٹ کمیٹی مزید کام کرنے کی اہل نہیں رہی۔

عامر سہیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 19 جون کو ختم ہوچکی ہے،قانونی نوٹس کے مطابق نجم سیٹھی اور ان کی مینجمنٹ کو اختیار نہیں کہ وہ پی سی بی میں کام جاری رکھ سکے۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ فوری طور پرنجم سیٹھی اور مینجمنٹ کمیٹی کو کام سے روکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More