پاک سوزوکی کا اپنے پلانٹس مزید 16 دن بند رکھنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس مزید 16دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ پارٹس کی قلت اور انوینٹری نہ ہونے کے باعث کیا،موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس 22جون سے 8جولائی تک بند رہیں گے۔

اس سے قبل پاک سوزوکی نے اپنے موٹر سائیکل پلانٹ کی بندش میں 16 جون تک توسیع کی تھی۔

کمپنی کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر کی درآمدات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More