بلی کو نوکری مل گئی

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

سان فرانسیسکو: کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسیسکو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بلی کو نوکری مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سان فرانسیسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بلی کو نوکری پریشان مسافروں کو پُرسکون کرنے کے لیے دی گئی۔

ایئرپورٹ پر نوکری پر رکھی گئی بلی کی عمر 14 سال ہے اور اسے پائلٹ کا یونیفارم اور کیپ پہنا کر اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

Purrlease welcome our newest Wag Brigade member, Duke Ellington Morris! 🐱

— San Francisco International Airport (SFO) ✈️ (@flySFO)

’ویگ بریگیڈ‘ نامی پروگرام پہلی بار 2013 میں کیلیفورنیا کے ہوائی اڈے پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد پریشان مسافروں کی مدد کے لیے جانوروں کو استعمال کرنا تھا۔

ابتدائی طور پر یہ پروگرام کتوں تک محدود تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع کی گئی اور اس میں تربیت یافتہ بلیوں اور خرگوشوں کو بھی شامل کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More