سعودی عرب میں نئی کروز لائن کا آغاز، 50 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع

ہم نیوز  |  Jun 19, 2023

ریاض: سعودی عرب نے اپنا کروز لائن برانڈ ارویا کروز شروع کردیا ہے جو شہریوں اور غیر ملکیوں کو سمندر کی سیر کرنے کے منفرد مواقع فراہم کرے گا۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عوامی سرمایہ کاری فنڈ کی ملکیت کروز سعودی نے اس نئے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا جو سعودی عرب کے ثقافتی ورثے، تاریخ اور مہمان نوازی کے اظہار کے لیے بالکل تیار ہے۔

ایس پی اے کے مطابق اوریا کروز 2035 تک 1.3 ملین مہمانوں کا استقبال کرے گا اور تقریباً 50,000 براہ راست و بالواسطہ طور پر نئی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کروز سروس، سہولتوں، اور ساحل کی سیر کے پروگراموں کا اعلیٰ ترین معیار پیش کرے گا۔

ارویا کروزز کی آزاد آپریشنل اور انتظامی ٹیم کے سربراہ غسان خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اس کروز لائن کو ایک بین الاقوامی کروزنگ منزل کے طور پر سعودی کی ترقی کے بنیادی عنصر کے طور پر شروع کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

عمان اور سعودی عرب نے مشترکہ وزٹ ویزا کے اجرا پر اتفاق کرلیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارویا کروز کے سفر کے پروگرام اور پیکجز فی الحال تیار ہو رہے ہیں اور ان کا اعلان آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More