لندن: سیاحوں کو تاریخی جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے جانے والی آبدوز بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہو گئی ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آبدوز میں کتنے سیاح سوار تھے؟ البتہ بوسٹن کوسٹ گارڈز نے تصدیق کی ہے کہ آبدوز کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائی ٹینک کا ملبہ بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ کی گہرائی میں موجود ہے جو نیو فاؤنڈ لینڈ اور کینیڈا کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔
واضح رہے کہ 1912 میں ٹائی ٹینک جہاز ڈوبنے سے 1500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔