سعودی عرب اور امارات میں نجی ملازمین کیلئے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 19, 2023

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے نجی شعبہ کے ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

العربیہ اردو کے مطابق سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ٹویٹر پر کہا کہ سعودی عرب میں نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین یوم عرفہ سے شروع ہونے والی چار روزہ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

یوم عرفہ منگل 27 جون کو ہوگی۔ 27 سے لیکر 30 جون چار دن تعطیل رہے گی۔

ادھرمتحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین ہفتہ تا اتوار ویک اینڈ کے علاوہ 27 جون سے جمعہ 30 جون تک چھٹی سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ فیصلہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے اتوار کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More