پربھاس کی ’آدی پُرش‘ نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

اردو نیوز  |  Jun 19, 2023

بالی وُڈ کی ریلیز ہونے والی نئی فلم ’آدی پُرش‘ نے رواں سال کی آل ٹائم بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ ’آدی پُرش‘ رواں سال کی بڑی ہٹ فلم بننے جا رہی ہے۔

اپنی ریلیز کے دوسرے دن یعنی سنیچر کو فلم نے دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے کما لیے ہیں جس کے بعد فلم کی مجموعی آمدن 240 کروڑ انڈین روپے ہو گئی ہے۔

اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے اپنی ریلیز کے پہلے دو روز میں 219 کروڑ روپے کمائے تھے۔

باکس آفس تجزیہ کار سومِیت کاڈیل کے تازہ ٹویٹ کے مطابق فلم نے آسانی سے 200 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

سُومیت کاڈیل نے اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’آفیشل، پہلے روز بمپر اوپننگ کے ساتھ، آدی پُرش نے اپنے آپ کو قائم کیا ہوا ہے اور اُس نے دو روز میں دنیا بھر کے باکس آفس پر 240 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔‘

دوسری جانب آدی پُرش کے ریلیز ہونے کے بعد اس پر سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ فلم معروف میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے پروڈیوس کی ہے جبکہ اس کے ہدایتکار اوم راؤٹ ہیں۔

آدی پُرش کی کہانی ہندو مذہب کی تاریخی کہانی رامائن کے گرد گھومتی ہے۔

اس فلم میں پربھاس ’رام‘، کریتی سینن ’سیتا‘ اور سیف علی خان ’راون‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

OFFICIAL - With a bumper opening on day 1 #Adipurush maintain its steady ground and takes the total collection to a huge ₹ 240 cr in 2 day at the *Global Box Office*

Day 1 - ₹ 140 CR.Day 2 - ₹ 100 CR.

Total - ₹ 240 CR ( Gross Worldwide) #Prabhas pic.twitter.com/KoZ9UIPILp

— Sumit Kadel (@SumitkadeI) June 18, 2023

جمعے کے روز تھری ڈی میں ریلیز ہونے والی یہ فلم غیر رسمی زبان کے باعث شدید تنازعات کا شکار ہے۔ فلم کے ہندی ڈائیلاگ رائٹر منوج منتشر نے اتوار کے روز بیان جاری کیا ہے کہ فلم میکرز نے کچھ ڈائیلاگز کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور تبدیل کیے جانے والے ڈائیلاگز رواں ہفتے ہی فلم میں شامل کر دیے جائیں گے۔

دوسری جانب سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے فلم کے مخصوص ڈائیلاگز اور مناظر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اِس سے ہندو مذہب کے ماننے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی جانب سے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر یہ الزام لگایا گیا ہے اس نے اس فلم کو گھٹیا سیاست چمکانے کے لیے بنانے کی اجازت دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More