یوکرین میں کاخوفکا ڈیم کی تباہی کے شواہد ملے ہیں، نیویارک ٹائمز

اردو نیوز  |  Jun 19, 2023

روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے علاقے میں رواں ماہ  6 جون کو کاخوفکا ڈیم کی تباہی روس کی طرف سے کیے گئے دھماکے کے شواہد سے نتائج کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ شواہد بتاتے ہیں کہ جنوبی یوکرین میں کاخوفکا ڈیم روس نے دھماکہ خیز مواد سے اڑایا ہے۔

نیو یارک ٹائمز اخبار نے دھماکہ خیز مواد کے ماہرین اور انجینئرز  کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کو بتایا کہ 6 جون کو تباہ ہونے والے ڈیم کی تحقیقات میں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیم کے کنکریٹ بیس کی گزرگاہ میں دھماکہ خیز مواد بچھایا گیا۔

اخبار نے بتایا ہے کہ شواہد سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ علاقے پر کنٹرول رکھنے والے فریق روس کی طرف سے ڈیم کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی قانونی ماہرین کی ایک ٹیم بھی یوکرین میں ڈیم کی تباہی سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں معاونت کر رہی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کو ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ علاقے میں ہونے والی یہ تباہی روسیوں کی طرف سے نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کا نتیجہ ہے۔ 

بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم  بھی تحقیقات میں معاونت کر رہی ہے۔ فوٹو روئٹرزروئٹرز نے دھماکے کی وجہ کے بارے میں کئے جانے والے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی۔

دوسری جانب انجینئرز کا حوالہ دیتے ہوئے نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ ڈیم سے پانی نکلنے کے بعد اس کی مکمل جانچ ہی تباہی کا باعث بننے والے واقعات کا تعین کر سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More