20جون کو ذکا اشرف پی سی بی کے نئے چیئرمین بنیں گے،احسان مزاری

ہم نیوز  |  Jun 18, 2023

وفاقی وزیر احسان مزاری کا کہنا ہے کہ 20جون کو ذکا اشرف پی سی بی کے نئے چیئرمین بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کے عہدے کی مدت 20جون کو ختم ہو جائے گی، اب توسیع نہیں ہو گی۔

مدت میں توسیع کی سمری میری وزارت نے بھیجنی ہے،ن لیگ نے نجم سیٹھی کیلئے توسیع کا کہا تو سمری نہیں بھیجیں گے۔

نجم سیٹھی کا مینڈیٹ صرف ریجنز کے انتخابات کرانا تھا،نجم سیٹھی خود ہی چیئرمین پی سی بی کے امیدوار بن گئے، یہ مناسب نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی کی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More