سرفراز کو رضوان کی جگہ ٹیسٹ نائب کپتان مقرر کیا جانا چاہیے تھا، راشد لطیف

ہم نیوز  |  Jun 18, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ آئندہ ٹیسٹ سیریز کیلئے سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیسٹ نائب کپتان مقرر کیا جانا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اپنی کارکردگی اور تجربے کی وجہ سے نائب کپتانی کیلئے زیادہ بہتر امیدوار تھے۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ سرفراز کی واپسی نے بحیثیت کھلاڑی اِن کی صلاحیتوں اور انکے قابل اعتماد ہونے کا ثبوت دیا۔ سرفراز کی پچھلی کارکردگی اِن کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کی ضمانت دیتی ہے اور ٹیسٹ نائب کپتان کے طور پر ان کے انتخاب کو مزید جواز فراہم کرتی ہے۔

سابق کرکٹر نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کی صلاحیت اور نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں ان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے رضوان کو نائب کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ جائز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتان ہونا چاہیے لیکن کسی پر بے جا احسانات نہ کریں۔ اگر کوئی اور ٹیسٹ میں قائدانہ کردار کا مستحق ہے تو وہ سرفراز احمد کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سری  لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسکواڈ کے مطابق بابر اعظم کپتان اور محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

🚨 16-strong squad for our first assignment of the 2023-25 ICC World Test Championship 💪

Read more ➡️ https://t.co/IwunZOcj6i#SLvPAK pic.twitter.com/Pj1YWUmWxg

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 17, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More