جیب میں سما جانے والا ڈرون کیمرہ متعارف

ہم نیوز  |  Jun 18, 2023

کیلیفورنیا: ماہرین نے انسانی جیب میں سما جانے والا چھوٹے سائز کا ڈرون کیمرہ متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعارف کرائے گئے ڈرون کیمرے کا وزن 125 گرام ہے یہ “ہوور کیمرہ ایکس ون” اڑنے میں 3 سیکنڈ لگاتا ہے اور یوں کوئی یادگار لمحہ کیمرے کے آنکھ سے اوجھل نہیں رہ سکتا۔

ویڈیو فوٹیج کو ایک نیا رخ دینے کے لیے اس میں فلائٹ کے 5 راستے پہلے سے ہی طے یا پروگرام کیے جاسکتے ہیں جن میں سر کے اوپر کی پرواز، تعاقب، گول گھومنا یا آربٹ اور منڈلانے کے آپشن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ڈرون کیمرہ یوٹیوبرز، شوقیہ ویڈیو گرافر اور تقاریب کی مؤثر ریکارڈنگ کے لیے بہترین ہے۔

ڈیزائننگ کی وجہ سے ہوور کیمرہ ایکس ون اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکا ہے اور اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اسے اڑانا اور کنٹرول کرنا انتہائی آسان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More