بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، پولیس کا بدترین تشدد

ہم نیوز  |  Jun 18, 2023

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے مسجد کی بیحرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں مقامی انتظامیہ نے مسجد کو تجاوزات قرار دے کر شہید کرنے کی کوشش کی تو مسلمان سراپا احتجاج بن گئے۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے احتجاج بھارتی انتظامیہ کو ناگوار گزرا اور پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی پولیس نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان ہاتھ باندھے اور مسجد کے سامنے کھڑا کر کے کوڑے مارے جبکہ لوگ پولیس تشدد کا تماشہ دیکھتے رہے اور ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔

गुजरात के जूनागढ़ में 7 मुस्लिम युवकों को लाइन में खड़ा कर मस्जिद के मुख्य द्वार पर पट्टों से पीटते पुलिसकर्मी,इन युवकों पर आरोप है कि जब पुलिस मस्जिद के अवैध निर्माण को हटाने पहुंची थी तो इन्होंने हिंसक प्रदर्शन किया था,अब पुलिस वाले मुस्लिम युवकों को तलाश करके चौराहों पर ही पीट…

— Zakir Ali Tyagi (@ZakirAliTyagi)

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مسلمانوں پر مظالم کی دستاویزی فلم رکوا دی

بھارت پولیس کی مسلمانوں پر کوڑے مارنے کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی لیکن سرکار کی جانب سے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More