شاہین آفریدی کو ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری کیلئے ایک وکٹ درکار

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان کے سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہو گیاہے، جس میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی، یہ ٹیسٹ میچز شاہین آفریدی کے لئے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ انہیں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی باؤلر ان سے زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کر سکا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More