پاکستان نے دورہ سری لنکا کے لئے 16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

پاکستان نے دورہ سری لنکا کے لئے 16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

دورہ سری لنکا کے لئے بابراعظم کپتان ہوں گے، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد ہریرہ اور عامر جمال پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

بابراعظم کپتان، محمد رضوان، شاہین آفریدی، محمد ہریرہ، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی،نعمان علی،سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود، امام الحق، محمد نواز اور نسیم شاہ ٹیسٹ اسکوا ڈ میں شامل ہیں۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں مور نے مورکل پاکستان کے بولنگ کوچ ہوں گے، شاہین شاہ نے ایک سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More