سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا ان کا بڑا پن ہے، عبدالرزاق

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بھارت کے سابق اوپنر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا ان کی گریٹنس کی نشانی ہے۔

ایک انٹرویو میں عبدالرزاق نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہیں میری تعریف کرنے کی ضرورت نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ انکی گریٹنس ہے۔

جس زمانے میں ہم کھیلتے تھے اس وقت وسیم اکرم، وقار یونس، گلین میک گرا، مرلی دھرن اور شین وارن جیسے نام موجود تھے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے، ہماری ٹیم میٹنگ میں یہ بات ہوتی تھی کہ اگر ہندوستان کو بیک فٹ پر کرنا ہے تو ٹنڈولکر کی وکٹ اہم ہوگی۔

سابق کرکٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار میچ جتوانے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرا کم بیک میچ تھا، اسوقت میرے اوپر کوئی پریشر نہیں تھا۔

میرے ساتھ وہاب ریاض اور سعید اجمل نے کھیلا وہ رن آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب اختر نے اچھا ساتھ نبھایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More