وینزویلا دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا، پاکستان چھٹے نمبر پر

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

وینزویلا دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے، ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی، جس میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

وینزویلا میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 436 فیصد ہے، مہنگے ملکوں کی فہرست میں لبنان دوسرے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد، بھارت میں 4.24 جبکہ سعودی عرب میں 2.8 فیصد ہے۔ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے مزید کہا کہ افغانستان میں مہنگائی ایک فیصد کم ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More