ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہو گا۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم میں چند نئے چہروں کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچ جولائی کے تیسرے ہفتے سے کھیلے جائیں گے۔

بابر اعظم کی کپتانی میں 2 وکٹ کیپر محمد رضوان اور سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ ٹیم میں نئے چہرے بھی روشناس کرائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ نئے کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ اور عامر جمال پسندیدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق اوپنرز میں امام الحق، شان مسعود اور عبداللہ شفیق جبکہ مڈل آرڈر میں سلمان آغا اور سعود شکیل کو لیا جائے گا۔ محمد نواز اور ابرار احمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ باؤلرز میں سلیکشن کمیٹی شاہین آفریدی، حسن علی اور نسیم شاہ کو ترجیح دے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More