بھارت، بہن کو تنگ کرنے سے منع کرنیوالے 15 سالہ طالبعلم کو زندہ جلا دیا گیا

ہم نیوز  |  Jun 16, 2023

نئی دہلی: بھارت میں بہن کو تنگ کرنے سے منع کرنے والے دسویں جماعت کے طالبعلم کو زندہ جلا دیا گیا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اندھرا پردیش کے ضلع باپٹلا میں 15 سالہ طالبعلم امر ناتھ کو زندہ جلا دیا گیا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جس وقت امر ناتھ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو اس نے تین ملزمان کے نام بتائے جن میں وینکی نامی شخص بھی شامل ہے۔

امر ناتھ کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے طالبعلم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا۔

لواحقین کے مطابق امر ناتھ کی بہن کو 21 سالہ شخص وینکٹیشور ہراساں کرتا تھا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔

میڈیا کے مطابق باپٹلا پولیس افسر وکول جندال نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے تحت ملزم کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکچوئل آفینسز ایکٹ (پی او سی ایس او) کے تحت ایک اور مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے کیونکہ مقتول کی بہن جسے وینکٹیشور مبینہ طور پر ہراساں کرتا تھا، نابالغ ہے۔

بھارتی اینکر کی اوور ایکٹنگ، بیک گراؤنڈ میں امریکی طوفان چلا دیا

پولیس افسر وکول جندال کے مطابق واقعہ کی تفتیش و تحقیق کی جا رہی ہے اور ملزم سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More