’زندہ ہونے پر شکرگزار ہوں،‘ ماہرہ خان شمالی علاقہ جات میں حادثے سے بچ گئیں

اردو نیوز  |  Jun 16, 2023

پاکستانی اداکار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ شمالی علاقہ جات میں گھڑسواری کے دوران ایک ’برے حادثے‘ سے بچ گئی ہیں۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے شمالی علاقہ جات میں سیر کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’جن لوگوں نے بھی میری مدد کی ان میں سے کوئی اگر اس پوسٹ کو پڑھ رہا ہے تو میں ان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا خیال رکھا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’زندہ ہونے پر شکر گزار ہوں۔‘

انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ماہرہ خان کو پہاڑوں پر، گاڑی میں اور گھوڑے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ ’میں پہاڑوں سے ایک انجانا سا تعلق محسوس کرتی ہوں۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ آپ سے باتیں کرتے ہوں، آپ کو یقین دہانی کرواتے ہوں کہ آپ کتنی دور جا سکتے ہیں یا آپ کتنے چھوٹے ہیں۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

شمالی علاقہ جات کی سیر کی کہانی سناتے ہوئے اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ ’یہاں ایک سکون اور ایمان کا احساس ہوتا ہے۔ فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں کیونکہ سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے جب تک آپ اپنے پیار کرنے والوں کے ساتھ ہوں۔‘

انہوں نے آخر میں یہ بھی لکھا کہ انسٹاگرام پر جو پوسٹ وہ لکھ رہی ہیں یہ ’پیڈ‘ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More