ملک میں مہنگائی 34.96 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Jun 16, 2023

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد اضافہ،ادارہ شماریات نے  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 34.96 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،12اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی مستحکم رہیں۔

گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 35 روپے ،چھوٹا گوشت،گڑ اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔

چاول،ٹماٹر،آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل،دھی کی فی کلو قیمت 3 روپے بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 5 ،کیلے فی درجن 11 روپے سستے ہوئے،گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 13 روپے سستے ہوئے۔

دال مونگ 6 ، دال چنا 4 اور دال مسور ایک روپے سستی ہوئی،ایل پی جی،ویجیٹیبل گھی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More