فی تولہ سونےکی قیمت میں 2700 روپے اضافہ

ہم نیوز  |  Jun 16, 2023

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر بڑھ کر 1965 ڈالر کی سطح پر جا پہنچی ہے۔ 

انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت 2700 روپے کے اضافے سے 223400 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2315روپے بڑھ کر 191530 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

یاد ہے کہ ملک میں گزشتہ چند روز کے دوران مسلسل کمی کے بعد کل بھی  سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کا فی تولہ بھاؤ 1700 روپے بڑھا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1458 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 215 روپے ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More