سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.39فیصد کمی ریکارڈ

ہم نیوز  |  Jun 16, 2023

رواں مالی سال کی بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق پہلے 10ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.39 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 میں صنعتی پیداوار 21اعشاریہ 7فیصد گرگئی، چینی کی پیداوار میں 10ماہ میں 15.43فیصد کی کمی ہوئی۔

سوتی دھاگے کی پیداوارمیں 20.53فیصد کی کمی ہوئی، کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 11.38فیصد کی کمی ہوئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 11.24فیصد کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق کھاد کی پیداوار میں 8.80فیصد کی کمی ہوئی، گاڑیوں کی پیداوار میں 45.58فیصد کمی ہوئی جبکہ سیمنٹ کی پیداوار میں 13.84فیصد کی کمی ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More