بیپر جوائے سے بھارتی ریاست گجرات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 22 سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ہواؤں نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑ پھینکا ہے، 940 سے زائد دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
ریاست گجرات میں کئی علاقوں میں بارشوں اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، ریاست گجرات سے تقریباً 94 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پرمجبور ہو گئے ہیں۔
طوفان کی رفتار 115 سے 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے،بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیپر جوائے اب ریاست راجستھان کی طرف بڑھ رہا ہے،جہاں بیپر جوائے کے کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔