چین کو دبانے کی کوشش، بھارت مسلح ڈرونز خریدے گا

ہم نیوز  |  Jun 16, 2023

نئی دہلی: بھارت نے امریکہ سے 30 مسلح ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ جو چین کے اثرورسوخ کو کم کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے امریکی ساختہ مسلح ایم کیو-9 بی سی گارڈین ڈرونز خریدنے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت امریکی کمپنی جنرل اٹامکز کے بنائے ہوئے 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے 30 ڈرونز خریدے گا۔

امریکہ سے ڈرونز کی خریداری بھارتی وزیر اعظم کی اگلے ہفتے دورہ امریکہ کے دوران متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ دفاع تعلقات کو مزید بڑھانے کو ترجیح دی ہے اور فوجی ٹیکنالوجی پر تعاون کی بھی پیشکش کی گئی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی باضابطہ سیکیورٹی اتحاد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے 2 سال قبل بھارت کو 30 ڈرونز فروخت کرنے کی منظوری دی تھی لیکن بھارتی وزارت دفاع خاموش تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More