سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے کا انڈین گلوکارہ کے ساتھ گانا

اردو نیوز  |  Jun 15, 2023

پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق کا انڈین گلوکارہ کے ساتھ نیا گانا ریلیز ہو گیا ہے۔

بَزل مشتاق کے نئے گانے کا نام ’سانسیں‘ ہے جس میں اُن کے ساتھ انڈین گلوکارہ نندنی شرما اپنی آواز کا جادو بکھیر رہی ہیں۔

نوجوان سنگر کا گانا یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے جہاں اسے اب تک ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اگر ویڈیو کی عکس بندی کی بات کی جائے تو اسے خوب صورت رنگوں میں شوٹ کیا گیا ہے اور یہ شاعری اور موضوع کے عین مطابق ہے۔

اس سے قبل 2020 میں بَزل مشتاق نے اپنا پہلا گانا ’خطا‘ یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا جسے عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

دوسری جانب انڈین سنگر نندنی شرما اس سے قبل یش راج فلمز کے گانے ’میرا رانجھا‘ سے اپنا ڈیبیو کر چکی ہیں۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by Nandni Sharma (@nandnisharmamusic1)

خیال رہے انہوں نے حالیہ دنوں میں کوک سٹوڈیو انڈیا کے لیے بھی ’گیجاگا ہَکی‘ نامی گانے میں پرفارم کیا ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More