سونے کی قیمت میں مزید 2500 روپے کمی

ہم نیوز  |  Jun 14, 2023

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار 500 روپےکی کمی ہوگئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 19ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار143روپے کی کمی ریکارڈ،10گرام سونے کی قیمت 1لاکھ87ہزار757روپےہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزیعنی منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے ،سوموار کو 1750 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی  ۔

پچھلے ہفتے کے آخری کاروباری روز یعنی ہفتے کو سونے کی قیمت میں 2050 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More