چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دیدی

ہم نیوز  |  Jun 14, 2023

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہاہے کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے، جس سے ایکسپورٹرز 15ارب ڈالر کما سکتے ہیں۔

پاکستانی سفیرمعین الحق نے بڑی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سفیر معین الحق نے بتایاکہ گوشت برآمد کر کے پاکستانی ایکسپورٹرز 15ارب ڈالر کما سکتے ہیں، یہ پاک چین تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More