قیامت تک کسی کو شہدا کی بیحرمتی کی جرات نہیں ہو گی، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Jun 14, 2023

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیامت تک کسی کو شہدا کی بیحرمتی کی جرات نہیں ہو گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ جس میں سرینگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح اور کیپٹن شیر خان شہید روڈ کی ازسرنو تعمیر کے منصوبے کا افتتاح شامل ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ حکومت نے صرف قوم کا وقت ضائع کیا لیکن ہم نے گزشتہ حکومت کے روکے گئے منصوبوں کا آج افتتاح کر دیا۔ آئی جے پی روڈ کا نام کرنل شیر خان شہید روڈ رکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے خام تیل کا جہاز آچکا ہے اور یہ روسی تیل عالمی قیمت سے 15 ڈالر سستا ہے۔ روسی تیل خریدنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب قیامت تک کسی کو شہدا کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔ وہ قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More