نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Jun 14, 2023

ابوجا: نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 100 افراد کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی نائیجیریا میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا اور باراتیوں سے بھری کشتی ریاست کوارا میں دریائے نائجر میں الٹ گئی۔

پولیس نے 100 افراد کی ہلاکت کی تصدق کرتے ہوئے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے، حادثہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا جس کا علم گھنٹوں بعد ہوا، اسی وجہ سے متاثرین کو بروقت نہیں بچایا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں: 

مقامی رہائشی کا کہنا تھا کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور یہ ہمسائی ریاست نائیجر کے ایگبوتی گاؤں میں رات بھر جاری شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More