11 ماہ میں اوور سیز پاکستانیوں نے 24.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے،سٹیٹ بینک

ہم نیوز  |  Jun 13, 2023

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مئی 2023 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلاتِ زر میں 4.4 فیصد ماہانہ کمی آئی۔

مالی سال 2023کے ابتدائی 11مہینوں میں مجموعی طور پر 24.8 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

مجموعی طور پر 24.8 ارب ڈالر گذشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،برطانیہ اور امریکہ سے آئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More