ہم نیوز | Jun 13, 2023
مسلسل تیسرے دن سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہو گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں4ہزار روپے کی کمی ہوئی ۔فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 500روپے ہوگئی۔
10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار430 روپے کی کمی ہوئی ۔10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے ، پچھلے ہفتے کے آخری کاروباری روز یعنی ہفتے کو سونے کی قیمت میں 2050 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More