رجسٹریشن کی تجدید نہ کروانے پر لاکھوں افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 13, 2023

پاکستان میں قیام کرنے کیلئے رجسٹریشن کی تجدید نہ کروانے والے ساڑھے 7 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خدشات پر وزارتِ داخلہ حرکت میں آگئی۔ غیر قانونی طور پر مقیم اِن افغان مہاجرین کا نادرا اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں موجود ڈیٹا تھانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے فارن ایکٹ کے تحت اِن افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی ذرائع کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 2 لاکھ 80 ہزار افغانی طورخم بارڈر سے قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک لاکھ 10 ہزار افغانی واپس چلے گئے لیکن باقی روپوش ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More