خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی

ہم نیوز  |  Jun 13, 2023

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ روز چار فیصد تک کم ہو گئیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کے سودے گزشتہ روز 39 فیصد کی کمی کے ساتھ 71.84 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جو کہ دسمبر 2021 کے بعد کم ترین نرخ ہیں۔

دوسری جانب امریکی ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 4.4 فیصد کی کمی کے ساتھ 67.12 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں روس سے سستے تیل کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے اگر روس سے تیل کی آمد کا تسلسل جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More