برطانیہ، بارش اور گرج چمک کی وارننگ جاری، درجنوں پروازیں منسوخ

ہم نیوز  |  Jun 13, 2023

لندن: بارش اور گرج چمک کی وارننگ کے بعد برطانیہ میں درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے متعلقہ اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ طوفانی صورتحال کے باعث موسم خراب ہو سکتا ہے جس سے ممکنہ طور پر بجلی کی فراہمی منقطع ہونے اور سیلاب آنے کے خدشات موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے تحت بارش اور گرج چمک کے سبب ٹرانسپورٹ (بسیں اور ٹرینیں) کا نظام متاثر ہونے کے بھی امکانات ہیں۔ حکام کی ہدایت پر ہیتھرو اور گیٹ وک سے درجنوں پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پورے برطانیہ میں رواں ہفتے گرمی رہے گی جب کہ گرم موسم سے متعلق ملک بھر میں تین یلو وارننگ جاری کی جا چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی ایجنسی نے مڈلینڈز کیلئے سیلاب کی 14 وارننگ جاری کردی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More