سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں

ہم نیوز  |  Jun 12, 2023

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جب کہ مقامی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1963 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 روپے اور 1500روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی ،حیدرآباد ،سکھر، ملتان ،لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1750 روپے کی کمی سے دو لاکھ 25 ہزار 500 روپے  کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح دس گرام قیمت 1500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے  کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے پچھلے ہفتے کے آخری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More