یو اے ای میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات سے متعلق اعلان کیا گیا۔
امارات میں وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے یوم عرفات اور عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 9 سے 12 ذی الحجہ تک ہوں گی۔
سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے علاوہ منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک طویل تعطیلات کا لطف اٹھائیں گے ۔
دوسری جانب عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق کہا ہے کہ متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو نہیں ہوگی۔